Mafhoom-ul-Quran - Aal-i-Imraan : 110
كُنْتُمْ خَیْرَ اُمَّةٍ اُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ تَاْمُرُوْنَ بِالْمَعْرُوْفِ وَ تَنْهَوْنَ عَنِ الْمُنْكَرِ وَ تُؤْمِنُوْنَ بِاللّٰهِ١ؕ وَ لَوْ اٰمَنَ اَهْلُ الْكِتٰبِ لَكَانَ خَیْرًا لَّهُمْ١ؕ مِنْهُمُ الْمُؤْمِنُوْنَ وَ اَكْثَرُهُمُ الْفٰسِقُوْنَ
كُنْتُمْ : تم ہو خَيْرَ : بہترین اُمَّةٍ : امت اُخْرِجَتْ : بھیجی گئی لِلنَّاسِ : لوگوں کے لیے تَاْمُرُوْنَ : تم حکم کرتے ہو بِالْمَعْرُوْفِ : اچھے کاموں کا وَتَنْهَوْنَ : اور منع کرتے ہو عَنِ : سے الْمُنْكَرِ : برے کام وَتُؤْمِنُوْنَ : اور ایمان لاتے ہو بِاللّٰهِ : اللہ پر وَلَوْ : اور اگر اٰمَنَ : ایمان لے آتے اَھْلُ الْكِتٰبِ : اہل کتاب لَكَانَ : تو تھا خَيْرًا : بہتر لَّھُمْ : ان کے لیے مِنْھُمُ : ان سے الْمُؤْمِنُوْنَ : ایمان والے وَ اَكْثَرُھُمُ : اور ان کے اکثر الْفٰسِقُوْنَ : نافرمان
(اب دنیا میں) وہ بہترین گروہ تم ہو جسے انسانوں (کی ہدایت اور اصلاح) کے لیے (میدان میں) لایا گیا ہے۔ تم نیکی کا حکم دیتے ہو اور برائی سے روکتے ہو اور اللہ پر ایمان رکھتے ہو۔ یہ اہل کتاب ایمان لاتے تو انہی کے حق میں بہتر تھا اگرچہ ان میں سے کچھ لوگ ایمان دار بھی پائے جاتے ہیں۔ مگر ان کے اکثر افراد نافرمان ہیں۔
بہترین امت تشریح : جیسا کہ پچھلی آیات میں امت محمدیہ ﷺ کو بہترین امت کا اعزاز دیا گیا ہے۔ کیونکہ یہ اللہ کو ایک مانتے ہیں، نیکی کا حکم دیتے ہیں، برائی سے منع کرتے ہیں، اللہ رب العزت فرماتے ہیں کہ اگر اہل کتاب بھی ایمان لے آتے تو یہ ان کے لیے بہتر اور اچھا ہوتا۔ مگر انہوں نے ایسا نہیں کیا۔ کچھ لوگ ان میں مومن ہوگئے تھے مگر اکثر فاسق ہی تھے۔ اللہ رب العزت مسلمانوں کو تسلی دیتے ہیں کہ تم اہل کتاب کی تعداد اور سازو سامان سے مت گھبراؤ۔ کیونکہ اللہ تعالیٰ کا یہ وعدہ ہے کہ یہ لوگ تمہارا کچھ بھی بگاڑ نہیں سکتے سوائے اس کے کہ یہ تمہیں چھوٹی موٹی ایذا پہنچائیں یا زبانی برا بھلا کہیں۔ اگر انہوں نے تمہارے ساتھ لڑائی کا منصوبہ بنایا تو یقین رکھو یہ شکست کھائیں گے اور ذلیل و خوار ہوں گے ایسے کہ کہیں سے بھی ان کو کسی قسم کی مدد نہ ملے گی۔ اس کے برعکس اللہ تمہاری مدد کرے گا اور تمہیں کامیاب و کامران کرے گا۔ رب العالمین سے دعا ہے کہ ہم مسلمانوں کی ہمیشہ مدد فرمائے اور ہمیں ایسے اچھے کردار کی توفیق عطا فرمائے کہ ہم واقعی بہترین امت کہلانے کے ہمیشہ حق داربنیں۔ آمین۔
Top