Ahsan-ut-Tafaseer - Ar-Rahmaan : 78
تَبٰرَكَ اسْمُ رَبِّكَ ذِی الْجَلٰلِ وَ الْاِكْرَامِ۠   ۧ
تَبٰرَكَ اسْمُ : بہت بابرکت ہے نام رَبِّكَ : تیرے رب کا ذِي الْجَلٰلِ : جو صاحب جلال ہے وَالْاِكْرَامِ : اور کریم ہے۔ صاحب اکرام ہے
(اے محمد ﷺ تمہارا پروردگار جو صاحب جلال و عظمت ہے اس کا نام بڑا بابرکت ہے
78۔ ترمذی 3 ؎ اور مستدرک حاکم میں حضرت انس ؓ سے روایت ہے جس کا حاصل یہ ہے کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا ہر مسلمان کو لازم ہے کہ یا ذالجلال والا کرام کا وظیفہ کبھی نہ چھوڑے۔ صحیح 4 ؎ مسلم میں ثوبان سے روایت ہے کہ آنحضرت ﷺ ہر نماز کے بعد یہ دعا پڑھا کرتے تھے اللھم انت السلام ومنک السلام تبارکت یا ذا الجلال و الاکرم۔ معنی ان دونوں ناموں کے یہ ہیں کہ اللہ تعالیٰ بڑا صاحب عظمت ہے اس کی عظمت کے آگے کسی طرح بزرگی کا حق حاصل نہیں ہے۔ اس واسطے اس کی عبادت میں کسی کو شریک نہیں کیا جاسکتا اور جو باتیں اللہ کی ذات کے لائق نہیں ہیں ان سے اللہ کی پاکی اور اکرام بندوں کو لازم ہے۔ (3 ؎ جامع ترمذی آخر ابواب الدعوات ص 214 ج 2۔ ) (4 ؎ صحیح مسلم باب استحباب الذکر بعد الصلوٰۃ ص 218 ج 1۔ )
Top