Ashraf-ul-Hawashi - Ar-Rahmaan : 78
تَبٰرَكَ اسْمُ رَبِّكَ ذِی الْجَلٰلِ وَ الْاِكْرَامِ۠   ۧ
تَبٰرَكَ اسْمُ : بہت بابرکت ہے نام رَبِّكَ : تیرے رب کا ذِي الْجَلٰلِ : جو صاحب جلال ہے وَالْاِكْرَامِ : اور کریم ہے۔ صاحب اکرام ہے
(اے پیغمبر) کا نام بڑی برکت کا ہے جو عزت اور بزرگی والا ہے5
5 حضرت عائشہ سے روایت ہے کہ آنحضرت نماز سے لام پھیرن کے بعد صرف اتنی دیر (قبلہ رخ ہو کر) بیٹھتے تھے جتنی دیر میں آپ زبان سے یہ الفاظ ادا فرماتے : الھم انت السلام ومنک السلام تبارکت یا ذالجلال والاکرام اے اللہ ! تو ہے سلامتی والا اور سلامتی دینے والا اے بزرگی و برتری کے مالک ! تو بابرکت ہے۔ ابن کثیر بحوالہ صحیح مسلم
Top