Al-Quran-al-Kareem - Al-A'raaf : 91
فَاَخَذَتْهُمُ الرَّجْفَةُ فَاَصْبَحُوْا فِیْ دَارِهِمْ جٰثِمِیْنَۚۖۛ
فَاَخَذَتْهُمُ : تو انہیں آلیا الرَّجْفَةُ : زلزلہ فَاَصْبَحُوْا : صبح کے وقت رہ گئے فِيْ : میں دَارِهِمْ : اپنے گھر جٰثِمِيْنَ : اوندھے پڑے
تو انھیں زلزلے نے پکڑ لیا، پھر انھوں نے اپنے گھر میں اس حال میں صبح کی کہ گرے پڑے تھے۔
فَاَخَذَتْهُمُ الرَّجْفَةُ۔۔ : ان پر عذاب دونوں طرح سے آیا، یعنی ”الرَّجْفَةُ“ (زلزلہ) بھی، جیسے یہاں مذکور ہے اور ”الصیحۃ“ (چیخ) بھی، جیسا کہ سورة ہود (94) میں ہے۔ ”جٰثِمِيْنَ“ کے لیے دیکھیے اسی سورت کی آیت (78) کے حواشی۔
Top