Tafseer-e-Majidi - Al-A'raaf : 91
فَاَخَذَتْهُمُ الرَّجْفَةُ فَاَصْبَحُوْا فِیْ دَارِهِمْ جٰثِمِیْنَۚۖۛ
فَاَخَذَتْهُمُ : تو انہیں آلیا الرَّجْفَةُ : زلزلہ فَاَصْبَحُوْا : صبح کے وقت رہ گئے فِيْ : میں دَارِهِمْ : اپنے گھر جٰثِمِيْنَ : اوندھے پڑے
پھر انہیں زلزلہ نے آپکڑا سو وہ اپنے اپنے گھر میں اوندھے منہ پڑے رہ گئے،125 ۔
125 ۔ (اور مدین کی بستی تباہ اور آبادی ہلاک ہوکررہ گئی) توریت میں بھی ذکر اہل مدین کی بیہودگی اور پھر اسرائیلیوں کے ساتھ ان کے قتل وہلاک ہونے کا مفصل آتا ہے (گنتی باب 3 1 وباب 35) لیکن قرآن مجید اس زمانہ سے قبل کا حال بیان کررہا ہے۔ (آیت) ” دارھم “۔ مرادف مساکنھم کے ہے۔ فی دارھم ای فی مساکنھم (کبیر)
Top