بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
Anwar-ul-Bayan - Yunus : 1
الٓرٰ١۫ تِلْكَ اٰیٰتُ الْكِتٰبِ الْحَكِیْمِ
الٓرٰ : الف لام را تِلْكَ : یہ اٰيٰتُ : آیتیں الْكِتٰبِ : کتاب الْحَكِيْمِ : حکمت والی
الرا، یہ بڑی دانائی کی کتاب کی آیتیں ہیں۔
(10:1) الٓرٓا۔ الف۔ لام۔ را۔ حروف مقطعات ہیں۔ تفصیل کے لئے ملاحظہ ہو (2:1) تلک ایت الکتب الحکیم۔ تلک اسم اشارہ بعید۔ مفرد۔ مؤنث ایتٍ مضاف الکتب الحکیم موصوف و صفت مل کر مضاف الیہ۔ مضاف مجاف الیہ مل کر مشار الیہ۔ یہ براز حکمت کتاب کی آیاتیں ہیں۔ آیات سے مراد وہ آیات بھی ہوسکتی ہیں جو اس سورة میں ہیں اس سورة میں الکتاب سے مراد السورۃ یعنی سورة ہذا ہے۔ یا آیات سے مراد آیات قرآنی ہیں اور الکتاب سے مراد القرآن ہے۔ یعنی یہ آیات قرآن کی آیات ہیں جو حکمت سے پر ہیں۔ اسم اشارہ بعید آیات کی عظمت شان کے لئے استعمال کیا گیا ہے۔
Top