Anwar-ul-Bayan - Al-Baqara : 24
فَاِنْ لَّمْ تَفْعَلُوْا وَ لَنْ تَفْعَلُوْا فَاتَّقُوا النَّارَ الَّتِیْ وَ قُوْدُهَا النَّاسُ وَ الْحِجَارَةُ١ۖۚ اُعِدَّتْ لِلْكٰفِرِیْنَ
فَاِنْ : پھر اگر لَمْ تَفْعَلُوْا : تم نہ کرسکو وَلَنْ تَفْعَلُوْا : اور ہرگز نہ کرسکو گے فَاتَّقُوْا النَّارَ : تو ڈرو آگ سے الَّتِیْ : جس کا وَقُوْدُهَا : ایندھن النَّاسُ : آدمی وَالْحِجَارَةُ : اور پتھر أُعِدَّتْ : تیار کی گئی لِلْکَافِرِیْنَ : کافروں کے لئے
لیکن اگر (ایسا) نہ کرسکو اور ہرگز نہیں کرسکو گے تو اس آگ سے ڈرو جس کا ایندھن آدمی اور پتھر ہونگے، (اور جو) کافروں کے لئے تیار کی گئی ہے
(2:24) فان۔عاطفہ ہے۔ ان شرطیہ۔ لم تفعلوا مضارع نفی تاکید بلن فاتقوالنار التی وقودھا الناس والحجارۃ۔جزائیہ ہے، جملہ جواب شرط ہے (جزائیہ) اتقوا امر کا صیغہ جمع مذکر حاضر، اتقاء (افتعال) مصدر ۔ تم ڈرو، تم بچو، تم پرہیزگاری اختیار کرو وقود ایندھن جس سے آگ جلائی جاتی ہے۔ وقد یقد (باب ضرب) آگ کا سلگنا۔ باب اقعال سے اوقد یوقد آگ جلانا۔ روشن کرنا۔ ھا ضمیر واحد مؤنث غائب۔ النار کے لئے ہے۔ اعدت للکافرین جملہ خبر یہ ہے اور النار سے موضع حال میں ہے اعدت ماضی مجہول واحد مؤنث غائب اعداد (باب افعال) سے مصدر۔ وہ تیار کی گئی ع دد مادہ۔
Top