Mutaliya-e-Quran - Al-Baqara : 24
فَاِنْ لَّمْ تَفْعَلُوْا وَ لَنْ تَفْعَلُوْا فَاتَّقُوا النَّارَ الَّتِیْ وَ قُوْدُهَا النَّاسُ وَ الْحِجَارَةُ١ۖۚ اُعِدَّتْ لِلْكٰفِرِیْنَ
فَاِنْ : پھر اگر لَمْ تَفْعَلُوْا : تم نہ کرسکو وَلَنْ تَفْعَلُوْا : اور ہرگز نہ کرسکو گے فَاتَّقُوْا النَّارَ : تو ڈرو آگ سے الَّتِیْ : جس کا وَقُوْدُهَا : ایندھن النَّاسُ : آدمی وَالْحِجَارَةُ : اور پتھر أُعِدَّتْ : تیار کی گئی لِلْکَافِرِیْنَ : کافروں کے لئے
تو یہ کام کر کے دکھاؤ، لیکن اگر تم نے ایسا نہ کیا اور یقیناً کبھی نہیں کرسکتے، تو ڈرو اس آگ سے جس کا ایندھن بنیں گے انسان اور پتھر، جو مہیا کی گئی ہے منکرین حق کے لیے
[ فَاِنْ لَّمْ تَفْعَلُوْا : تو اگر تم ولگ نہ کرسکو ] [ وَلَنْ تَفْعَلُوْا : اور تم لوگ ہرگز نہ کرسکو گے ] [ فَاتَّقُوا النَّارَ : تو بچو اس آگ سے ] [ الَّتِىْ وَقُوْدُھَا : جس کا ایندھن ہیں ] [ النَّاسُ وَالْحِجَارَةُ ښ : انسان اور پتھر ] [ اُعِدَّتْ : جو کہ تیار کی گئی ہے ] [ لِلْكٰفِرِيْنَ : انکار کرنے والوں کے لیے ]
Top