Anwar-ul-Bayan - Al-Muminoon : 57
اِنَّ الَّذِیْنَ هُمْ مِّنْ خَشْیَةِ رَبِّهِمْ مُّشْفِقُوْنَۙ
اِنَّ : بیشک الَّذِيْنَ : جو لوگ هُمْ : وہ مِّنْ : سے خَشْيَةِ : ڈر رَبِّهِمْ : اپنا رب مُّشْفِقُوْنَ : ڈرنے والے (سہمے ہوئے)
جو لوگ اپنے پروردگار کے خوف سے ڈرتے ہیں
(23:57) خشیتہ۔ خشیتہ۔ خوف۔ اندیشہ۔ خشیۃ ان مبادا کہ۔ ایسانہ ہو کہ :۔ مشفقون۔ اسم فاعل جمع مذکر ۔ اشفاق مصدر۔ ڈرنے والے۔ الشفق۔ غروب آفتاب کے وقت دن کی روشنی کا رات کی تاریکی میں مل جانے کو شفق کہتے ہیں۔ جیسے کہ قرآن مجید میں ہے فلا اقسم بالشفق (64:16) مجھے شام کی سرخی کی قسم۔ جو محبت اور کوکے ساتھ مخلوط ہو اس کو شفقت کہتے ہیں۔ الاشفاق ( افعال) ایسی محبت کرنا جس میں ڈر بھی لگا ہوا ہو۔ اگر من کے واسطہ سے متعدی ہو تو خوف کا پہلو زیادہ ہوتا ہے۔ اور اگر علی یا فی اس کے بعد میں مذکور ہو تو محبت کا معنی نمایاں ہوتا ہے۔ جیسے اشفق علی الصغیر۔ اس نے چھوٹے پر رحم کھایا۔
Top