Anwar-ul-Bayan - Al-Ahzaab : 31
وَ مَنْ یَّقْنُتْ مِنْكُنَّ لِلّٰهِ وَ رَسُوْلِهٖ وَ تَعْمَلْ صَالِحًا نُّؤْتِهَاۤ اَجْرَهَا مَرَّتَیْنِ١ۙ وَ اَعْتَدْنَا لَهَا رِزْقًا كَرِیْمًا
وَمَنْ : اور جو يَّقْنُتْ : اطاعت کرے مِنْكُنَّ : تم میں سے لِلّٰهِ : اللہ کی وَرَسُوْلِهٖ : اور اس کا رسول وَتَعْمَلْ : اور عمل کرے صَالِحًا : نیک نُّؤْتِهَآ : ہم دیں گے اس کو اَجْرَهَا : اس کا اجر مَرَّتَيْنِ ۙ : دوہرا وَاَعْتَدْنَا : اور ہم نے تیار کیا لَهَا : اس کے لیے رِزْقًا كَرِيْمًا : عزت کا رزق
اور جو تم میں سے خدا اور اس کے رسول کی فرمانبردار رہے گی اور عمل نیک کرے گی اس کو ہم دونا ثواب دیں گے اور اسکے لئے ہم نے عزت کی روزی تیار کر رکھی ہے
ومن یقنت منکن للہ ورسولہ (33:3 1) ومن یقنت : میں وائو عاطفہ ہے جملہ ہذا کا عطف جملہ سابقہ پر ہے من شرطیہ ہے یقنت مضارع مجزوم (بوجہ شرط) واحد مذکر غائب۔ مذکر کا صیغہ من کی رعایت سے لایا گیا ہے۔ قنت یقنت (باب نصر) قنوتا۔ خشوع و خضوع کرنا۔ خاکساری کرنا۔ مطیع ہونا۔ اطاعت کرنا۔ نماز میں دعا کرنا۔ (دعائے قنوت) ومن یقنت اور جو تابعداری کرے گی ۔ منکن۔ من بیانیہ ہے تبعیض کے لئے نہیں ہے۔ کن ضمیر جمع مؤنث حاضر۔ تم میں سے۔ وتعمل۔ وائو عاطفہ ہے۔ تعمل مضارع مجزوم بوجہ شرط واحد مؤنث غائب، صیغہ تانیث رعایت معنی کے لحاظ سے۔ تعمل کا عطف یقنت پر ہے۔ اور جو عمل کرے گی۔ وتعمل عملا صالحا اور جو تم میں سے نیک عمل کرے گی ! نؤتھا۔ مضارع جمع متکلم ھا ضمیر واحد مؤنث غائب جواب شرط تو ہم اس کو دیں گے۔ ایتاء (افعال) مصدر۔ اجرھا۔ مضاف مضاف الیہ۔ مل کر نؤت کا مفعول۔ اس عورت کا ثواب ۔ اس عورت کے عمل کا اجر۔ مرتین۔ دو مرتبہ۔ دو بار۔ دو چند، دوہرا (دوسروں کی نسبت دوگنا) مثلی ثواب غیرھا۔ اعتدنا۔ ماضی جمع متکلم اعتاد (افعال) مصدر سے۔ ہم نے تیار کر رکھا ہے۔ عدد مادہ۔ اعتاد اصل میں اعداد تھا۔ دال اول کو تاء میں بدل دیا گیا ہے۔ الاعداد (افعال) کے معنی ہیں تیار کرنا۔ مہیا کرنا یہ عد سے ہے جیسے سقی سے اسقائ۔ اور اعددت لک ھذا کے معنی ہیں۔ میں نے یہ چیز تمہارے لئے تیار کردی ہے کہ تم اسے شمار کرسکتے ہو اور جس قدر چاہو حسب ضرورت اس سے لے سکتے ہو۔ اعد اور اعتد ہم معنی ہیں مثلاً واعد لہم جنت (9: 1 00) اور اس نے ان کے لئے باغات تیار کئے ہیں اور واعتدنا لہم عذابا الیما (4: 1 8) ایسے لوگوں کے لئے ہم نے دردناک عذاب تیار کر رکھا ہے۔ اعتدنا (اعتاد) مادہ ع ت د سے بھی مشتق ہوسکتا ہے العتاد کے معنی ضرورت کی چیزوں کا ذخیرہ کرلینا ہے اور یہی معنی ہیں اعداد کے اور اعتدنا کے اور اعتدنا کا عطف نؤتھا پر ہے۔ رزقا کریما۔ موصوف وصفت۔ عمدہ نعمت۔ عزت والی روزی۔ صفت موصوف مل کر اعتدنا کا مفعول۔ رزق سے مراد محض کھانے پینے والی اشیاء ہی نہیں یہ ایک وسیع المعانی لفظ ہے۔ اور ہر قسم کی نعمتوں کو شامل ہے۔ نؤتھا۔ اجرھا اور اعتدنا لھا میں ھا ضمیر واحد مؤنث غائب کا مرجع اسم موصول من ہے۔
Top