Anwar-ul-Bayan - Al-A'raaf : 52
وَ لَقَدْ جِئْنٰهُمْ بِكِتٰبٍ فَصَّلْنٰهُ عَلٰى عِلْمٍ هُدًى وَّ رَحْمَةً لِّقَوْمٍ یُّؤْمِنُوْنَ
وَ : اور لَقَدْ جِئْنٰهُمْ : البتہ ہم لائے ان کے پاس بِكِتٰبٍ : ایک کتاب فَصَّلْنٰهُ : ہم نے اسے تفصیل سے بیان کیا عَلٰي : پر عِلْمٍ : علم هُدًى : ہدایت وَّرَحْمَةً : اور رحمت لِّقَوْمٍ : لوگوں کے لیے يُّؤْمِنُوْنَ : جو ایمان لائے ہیں
اور ہم نے ان کے پاس کتاب پہنچادی ہے جس کو علم دانش کے ساتھ کھول کھول کر بیان کردیا ہے اور وہ مومنون کیلئے ہدایت اور رحمت ہے۔
(7:52) فصلناہ۔ ماضی جمع متکلم۔ تفصیل (تفعیل) مصدر۔ ہم نے اس کو کھول کر بیان کردیا۔ ہم نے اس کی الگ الگ (مختلف پہلؤں سے) تفصیل (وضاحت) کردی ۔ علی علم۔ یہ اللہ کا حال بھی ہوسکتا ہے اور کتب کا بھی۔ پہلی صورت میں اس کے معنی ہوں گے : ہم نے اپنے علم کامل سے اس کی وضاحت کردی۔ دوسری صورت میں معنی ہوں گے : ہم نے اس کی وضاحت کردی ہے اور وہ تمام علوم پر مشتمل ہے۔ ھدی ورحمۃ۔ حال ہے فصلناہ کا۔ یعنی درآں حال یہ کہ وہ ہدایت اور رحمت ہے۔
Top