Anwar-ul-Bayan - Al-Insaan : 18
عَیْنًا فِیْهَا تُسَمّٰى سَلْسَبِیْلًا
عَيْنًا : ایک چشمہ فِيْهَا : اس میں تُسَمّٰى : موسوم کیا جاتا ہے سَلْسَبِيْلًا : سلسبیل
یہ بہشت میں ایک چشمہ ہے جس کا نام سلسبیل ہے
(76:18) عینا فیہا : اگر زنجیل کو چشمہکا نام کہا جائے تو عینا اس سے بدل ہوگا ورنہ کا سا سے بدل ہوگا۔ اور مضاف محذوف ہوگا۔ تسمی سلسبیلا۔ اس چشمہ کا نام سلسبیل ہے جو مشروب آسانی کے ساتھ حلق میں اتر جائے اور خوش گوار ہو وہ سلسبیل ہے سلسل سلسالا وسلسبیلا آسانی اور خوش گواری کے ساتھ حلق میں اتر گیا۔
Top