Tafseer-e-Baghwi - Al-Insaan : 18
عَیْنًا فِیْهَا تُسَمّٰى سَلْسَبِیْلًا
عَيْنًا : ایک چشمہ فِيْهَا : اس میں تُسَمّٰى : موسوم کیا جاتا ہے سَلْسَبِيْلًا : سلسبیل
اور وہاں ان کو ایسے مشروب پلائے جائیں گے جس میں سونٹھ کی آمیزش ہوگی
17 ۔” ویسقون فیھا کا سا کان مزاجھا زنجیلا “ وہ اس کی طرف خوب خواہش کریں گے اور خوشی سے جھومیں گے اور زنجییل ان چیزوں میں سے ہے جن کو عرب بہت عمدہ سمجھتے ہیں۔ پس اللہ تعالیٰ نے ان سے وعد کیا کہ وہ جنت میں وہ جام پلائے جائیں گے جن میں جنت کی زنجییل ملی ہوئی ہوگی۔ مقاتل (رح) فرماتے ہیں دنیا کی زنجییل کے مشابہ نہ ہوگی۔ ابن عباس ؓ فرماتے ہیں ہر وہ چیز جس کا قرآن میں اللہ تعالیٰ نے جنت اور آسمان میں ہونے کا ذکر کیا ہے دنیا میں اس کی کوئی مثال نہیں ہے اور کہا گیا ہے وہ جنت میں چشمہ ہے اس سے زنجییل کا ذائقہ آتا ہے۔ قتادہ (رح) فرماتے ہیں اس کو صرف مقربین پئیں گے اور تمام اہل جنت کے لئے ملائی جائے گی۔
Top