Madarik-ut-Tanzil - Al-Insaan : 18
عَیْنًا فِیْهَا تُسَمّٰى سَلْسَبِیْلًا
عَيْنًا : ایک چشمہ فِيْهَا : اس میں تُسَمّٰى : موسوم کیا جاتا ہے سَلْسَبِيْلًا : سلسبیل
یہ بہشت میں ایک چشمہ ہے جس کا نام سلسبیل ہے
چشمہ سلسبیل : 18 : عَیْنًا یہ زنجبیل کا بدل ہے۔ فِیْھَا (جنت میں) تُسَمّٰی (ایسے چشمے سے جو وہاں ہوگا جس کا نام ہوگا) یعنی اس چشمے کا نام سَلْسَبِیْلًا (سلسبیل) چشمے کا نام زنجبیل اس لئے رکھا گیا کہ اس میں سونٹھ کا ذائقہ ہوگا۔ اہل عرب اس سے لذت حاصل کرتے اور اس کو عمدہ قرار دیتے تھے۔ اور اس کو سلسبیل اس لیے کہا کہ وہ حلق میں جلدی سے اتر جائے گا اور اس کا نگلنا آسان ہوگا۔ قول ابو عبیدہ ؓ : ماء سلسبیل یعنی میٹھا پاکیزہ پانی۔
Top