Tafseer-e-Saadi - Al-Insaan : 18
عَیْنًا فِیْهَا تُسَمّٰى سَلْسَبِیْلًا
عَيْنًا : ایک چشمہ فِيْهَا : اس میں تُسَمّٰى : موسوم کیا جاتا ہے سَلْسَبِيْلًا : سلسبیل
یہ بہشت میں ایک چشمہ ہے جس کا نام سلسبیل ہے
(عَيْنًا فِيْهَا تُسَمّٰى سَلْسَبِيْلًا) اس جنت میں ایک چشمہ ہے جس کا نام سلسبیل ہے۔ اس کو یہ نام اس کے آسانی کے ساتھ حاصل ہونے، اس کی لذت اور اس کی خوبصورتی کی وجہ سے دیا گیا ہے۔
Top