Ashraf-ul-Hawashi - Az-Zukhruf : 71
یُطَافُ عَلَیْهِمْ بِصِحَافٍ مِّنْ ذَهَبٍ وَّ اَكْوَابٍ١ۚ وَ فِیْهَا مَا تَشْتَهِیْهِ الْاَنْفُسُ وَ تَلَذُّ الْاَعْیُنُ١ۚ وَ اَنْتُمْ فِیْهَا خٰلِدُوْنَۚ
يُطَافُ : گردش کرائے جائیں گے عَلَيْهِمْ : ان پر بِصِحَافٍ : بڑے پیالے مِّنْ ذَهَبٍ : سونے کے وَّاَكْوَابٍ : اور ساغر وَفِيْهَا : اور اس میں مَا تَشْتَهِيْهِ الْاَنْفُسُ : جو تمنا کریں گے نفس وَتَلَذُّ الْاَعْيُنُ : اور لذت پائیں گی نگاہیں وَاَنْتُمْ فِيْهَا : اور تم ان میں خٰلِدُوْنَ : ہمیشہ رہنے والے ہو
ان پر سونے کی رکابیوں اور کو زوں کا دور چلے گا11 اور ان کے سوا جو ان کے جی خواہش کریں گے اور آنکھوں کو اچھا معلوم ہوگا اور وہ وہاں موجود ہوگا اور ان سے یہ بھی کہا جائے گا تم یہاں ہمیشہ رہو گے
11 رکابیوں میں طرح طرح کے کھانے اور میوے ہونگے اور کو زوں میں طرح طرح کے پینے کی چیزیں۔
Top