Kashf-ur-Rahman - Az-Zukhruf : 71
یُطَافُ عَلَیْهِمْ بِصِحَافٍ مِّنْ ذَهَبٍ وَّ اَكْوَابٍ١ۚ وَ فِیْهَا مَا تَشْتَهِیْهِ الْاَنْفُسُ وَ تَلَذُّ الْاَعْیُنُ١ۚ وَ اَنْتُمْ فِیْهَا خٰلِدُوْنَۚ
يُطَافُ : گردش کرائے جائیں گے عَلَيْهِمْ : ان پر بِصِحَافٍ : بڑے پیالے مِّنْ ذَهَبٍ : سونے کے وَّاَكْوَابٍ : اور ساغر وَفِيْهَا : اور اس میں مَا تَشْتَهِيْهِ الْاَنْفُسُ : جو تمنا کریں گے نفس وَتَلَذُّ الْاَعْيُنُ : اور لذت پائیں گی نگاہیں وَاَنْتُمْ فِيْهَا : اور تم ان میں خٰلِدُوْنَ : ہمیشہ رہنے والے ہو
ان اہل جنت کے روبرو سونے کی رکابیاں اور جام پیش کئے جارہے ہوں گے اور وہاں ہر وہ چیز جس کی دل خواہش کریں اور جس سے آنکھیں لذت محسوس کرتی ہوں موجود ہوں گے اور تم اس جنت میں ہمیشہ رہو گے۔
(71) ان اہل جنت کے روبرو سونے کی رکابیاں اور سونے کے جام اور آپ خورے لئے پھرتے ہوں گے اور ان کے روبرو پیش کئے جارہے ہہوں گے اور وہاں جنت میں ہر وہ چیز ہوگی جس کی دل خواہش کریں اور جس سے آنکھیں لذت اندوز ہوں اور تم اس جنت میں ہمیشہ رہوں گے۔ یعنی ہر قسم کی ماکولات سے بھری ہوئی قابیں اور رکابیاں اور ہر قسم کی مشروبات سے لبریز گلا اور آب خورے دل کی ہر خواہش اور آنکھیں جس سے لذت محسوس کریں وہ ہر چیزوہاں موجود ہوگی اور اہل جنت کو ارشاد ہوگا کہ تم اس جنت میں ہمیشہ رہنے والے ہو۔
Top