Ashraf-ul-Hawashi - Al-A'raaf : 50
وَ نَادٰۤى اَصْحٰبُ النَّارِ اَصْحٰبَ الْجَنَّةِ اَنْ اَفِیْضُوْا عَلَیْنَا مِنَ الْمَآءِ اَوْ مِمَّا رَزَقَكُمُ اللّٰهُ١ؕ قَالُوْۤا اِنَّ اللّٰهَ حَرَّمَهُمَا عَلَى الْكٰفِرِیْنَۙ
وَنَادٰٓي : اور پکاریں گے اَصْحٰبُ النَّارِ : دوزخ والے اَصْحٰبَ : والے الْجَنَّةِ : جنت اَنْ : کہ اَفِيْضُوْا : بہاؤ (پہنچاؤ) عَلَيْنَا : ہم پر مِنَ : سے الْمَآءِ : پانی اَوْ : یا مِمَّا : اس سے جو رَزَقَكُمُ : تمہیں دیا اللّٰهُ : اللہ قَالُوْٓا : وہ کہیں گے اِنَّ : بیشک اللّٰهَ : اللہ حَرَّمَهُمَا : اسے حرام کردیا عَلَي : پر الْكٰفِرِيْنَ : کافر (جمع)
اور دوزخی جنتیوں کو پکاریں گے اور کہیں گے تھوڑا پانی ہم پر ڈالو یا جو خدا نے تم کو کھانے کو دیا ہے (اس میں سے کچھ ہم کو دو ) وہ کہیں ہم تم کو کیوں کر دے سکتے ہیں) اللہ نے تو جنت کا کھانا پانی کافروں پر حرام کردیا ہے11
11 لہذا ہم تم سے کوئی ہمدردی کا سلوک کرکے اس کی نافرمانی کریں گے۔ (وحیدی) بعض نے یہ بھی کہا ہے کہ اصحاب اعراف کے جنت میں داخل ہونے کے بعد کفار جہنمی لوگ یہ فریاد کریں گے ( شوکانی )
Top