Tafseer-e-Baghwi - Al-Insaan : 15
وَ یُطَافُ عَلَیْهِمْ بِاٰنِیَةٍ مِّنْ فِضَّةٍ وَّ اَكْوَابٍ كَانَتْ قَؔوَارِیْرَاۡۙ
وَيُطَافُ : اور دور ہوگا عَلَيْهِمْ : ان پر بِاٰنِيَةٍ : برتنوں کا مِّنْ فِضَّةٍ : چاندی کے وَّاَكْوَابٍ : اور آبخورے كَانَتْ : ہوں گے قَوَا۩رِيْرَا۟ : شیشے کے
ان سے (ثمر دار شاخیں اور) انکے سائے قریب ہونگے اور میوں کے گچھے جھکے ہوئے لٹک رہے ہونگے
14 ۔ ودانیۃ علیھم ظلالھا “ یعنی ان سے قریب ہوں گے ان کے درخت کے سائے اور ” دانیۃ “ کا نصب اللہ تعالیٰ کے قول ” متکئین “ پر عطف کی وجہ سے ہے اور کہا گیا ہے اللہ تعالیٰ کے قول ” لایرون فیھا شمسا ولا زمھریر “ کی جگہ اور دیکھیں گے ” دانیۃ “ اور کہا گیا ہے مدح کی بناء پر ۔ ” وذلت “ تابع کیے گئے اور قریب کیے گئے۔ ” قطوفھا “ اس کے پھل ” تذلیلا “ وہ اس کے پھلوں کو کھائیں گے کھڑے ہو کر اور بیٹھ کر اور لیٹ کر اور ان کو توڑیں جیسے چاہیں گے جس حال پر چاہیں گے۔
Top