Bayan-ul-Quran - At-Taghaabun : 3
خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ بِالْحَقِّ وَ صَوَّرَكُمْ فَاَحْسَنَ صُوَرَكُمْ١ۚ وَ اِلَیْهِ الْمَصِیْرُ
خَلَقَ السَّمٰوٰتِ : اس نے پیدا کیا آسمانوں کو وَ : اور الْاَرْضَ : زمین کو بِالْحَقِّ : حق کے ساتھ وَصَوَّرَكُمْ : اور صورت بنائی تمہاری فَاَحْسَنَ : تو اچھی بنائیں صُوَرَكُمْ : صورتیں تمہاری وَاِلَيْهِ الْمَصِيْرُ : اور اسی کی طرف لوٹنا ہے
اسی نے آسمانوں اور زمین کو ٹھیک طور پر پیدا کیا (ف 1) اور تمہارا نقشہ بنایا سو عمدہ نقشہ بنایا (ف 2) . اور اسی کے پاس (سب کو) لوٹنا ہے۔
1۔ یعنی پر حکمت و پر منفعت بنایا۔ 2۔ چناچہ اعضا انسانی کے برابر کسی حیوان کے اعضاء میں تناسب نہیں۔
Top