Dure-Mansoor - Ar-Rahmaan : 12
وَ الْحَبُّ ذُو الْعَصْفِ وَ الرَّیْحَانُۚ
وَالْحَبُّ : اور غلے ذُو الْعَصْفِ : بھس والے وَالرَّيْحَانُ : اور خوشبودار پھول
اور دانے ہیں بھوسہ والے اور غذا ہے
37:۔ ابن جریر (رح) ابن المنذر (رح) نے مجاہد (رح) سے روایت کیا کہ (آیت ) '' والحب ذو العصف '' (اور دانہ ہے بھوسے والا یعنی گندم کا پتہ) 38:۔ ابن جریر (رح) وابن المنذر (رح) نے ضحاک (رح) سے اس آیت کے بارے میں روایت کیا کہ اس سے مراد ہے گندم اور جو کا دانہ اور العصف وہ چھلکا ہے جو دانے کے اوپر ہوتا ہے۔ 39:۔ ابن جریر وابن المنذر (رح) وابن ابی حاتم (رح) نے ابن عباس ؓ سے روایت کیا کہ (آیت ) '' والحب ذو العصف '' سے مراد ہے بھوسہ (آیت ) '' والریحان '' سے مراد ہے کھیتی کی سرسبزی۔ 40:۔ ابن جریر (رح) نے ابن عباس ؓ سے اس آیت کے بارے میں روایت کیا کہ (آیت ) '' العصف '' سے مراد ہے کھیتی کا پتہ جب وہ خشک ہوجائے اور (آیت) '' والریحان '' سے مراد ہے جو زمین اگاتی ہے خوشبو میں سے سو سونگھی جاتی ہے۔ (یعنی خوشبودار پھول ) 41:۔ ابن جریر (رح) وابن المنذر (رح) وابن ابی حاتم (رح) نے ابن عباس ؓ سے روایت کیا کہ (آیت ) '' العصف '' سے مراد ہے وہ ابتدائی حالت کی کھیتی جس میں وہ سبزے کو نکالتی ہے اور (آیت ) '' والریحان '' سے مراد وہ پودا جو اپنے تنے پر سیدھا کھڑا ہوجائے اور (ابھی) تک اس کا خوشہ ظاہر نہ ہو، 42:۔ ابن جریر (رح) نے ابن عباس ؓ سے روایت کیا کہ قرآن میں ریحان سے مراد رزق ہے۔ 43:۔ ابوالشیخ (رح) نے العظمہ میں ابوصالح (رح) سے روایت کیا کہ (آیت ) '' والحب ذو العصف '' کے بارے میں روایت کیا کہ سب سے پہلے کھیتی اگتی ہے۔ اس کو (آیت ) '' العصف '' کہتے ہیں۔ 44:۔ ابن جریر (رح) نے مجاہد (رح) سے روایت کیا کہ والریحان '' سے مراد ہے رزق۔ 45:۔ ابن جریر (رح) نے ضحاک (رح) سے روایت کیا کہ والریحان '' سے مراد ہے رزق اور طعام۔ 46:۔ ابن جریر (رح) نے ابن زید (رح) سے روایت کیا کہ والریحان '' سے مراد ہے وہ پودے جن میں خوشبو پائی جاتی ہے۔ 47:۔ ابن جریر (رح) نے حسن (رح) سے روایت کیا کہ والریحان '' سے مراد ہے کہ تمہارا پھول یہ ہے۔
Top