Dure-Mansoor - Al-Mulk : 21
اَمَّنْ هٰذَا الَّذِیْ یَرْزُقُكُمْ اِنْ اَمْسَكَ رِزْقَهٗ١ۚ بَلْ لَّجُّوْا فِیْ عُتُوٍّ وَّ نُفُوْرٍ
اَمَّنْ هٰذَا الَّذِيْ : یا کون ہے وہ جو يَرْزُقُكُمْ : رزق دے گا تم کو اِنْ اَمْسَكَ : اگر تھام لیا۔ روک لیا رِزْقَهٗ : اس نے رزق اپنا بَلْ لَّجُّوْا : بلکہ وہ اڑے ہوئے ہیں فِيْ عُتُوٍّ : سرکشی میں وَّنُفُوْرٍ : بھاگنے میں
اور یہ بتاؤ کہ وہ کون ہے جو تمہیں رزق دے اگر وہ اپنے رزق کو روک لے، بلکہ یہ لوگ سرکشی اور نفرت پر جمے ہوئے ہیں
12۔ ابن ابی حاتم نے ابن عباس ؓ سے روایت کیا کہ آیت بل لجوا فی عتو ونفور بلکہ وہ سرکشی اور نفر میں اڑے بیٹھے ہیں یعنی گمراہی میں۔ 13۔ عبد بن حمید وابن جریر وابن المنذر نے مجاہد (رح) سے آیت بل لجوا فی عتو ونفور کے بارے میں روایت کیا کہ یعنی ناشکری میں آیت افمن یمشی مکبا علی وجہۃ پس وہ شخص جو اپنے منہ کے بل اوندھا چلتا ہے یعنی گمراہی میں۔ امن یمشی سویا علی صراط مستیم۔ یا جو سیدھے راستے پر سیدھا چلا جاتا ہے سے مراد ہے الحق المستقیم یعنی سیدھی راہ پر۔ 14۔ ابن ابی حاتم نے ابن عباس ؓ سے روایت کیا کہ آیت افمن یمشی مکبا سے مراد ہے گمراہی میں آیت امن یمشی سویا یعنی ہدایت پانے والا یعنی وہ جو ہدایت پائے ہوئے چلتا ہے۔
Top