Al-Qurtubi - Al-Mulk : 21
اَمَّنْ هٰذَا الَّذِیْ یَرْزُقُكُمْ اِنْ اَمْسَكَ رِزْقَهٗ١ۚ بَلْ لَّجُّوْا فِیْ عُتُوٍّ وَّ نُفُوْرٍ
اَمَّنْ هٰذَا الَّذِيْ : یا کون ہے وہ جو يَرْزُقُكُمْ : رزق دے گا تم کو اِنْ اَمْسَكَ : اگر تھام لیا۔ روک لیا رِزْقَهٗ : اس نے رزق اپنا بَلْ لَّجُّوْا : بلکہ وہ اڑے ہوئے ہیں فِيْ عُتُوٍّ : سرکشی میں وَّنُفُوْرٍ : بھاگنے میں
بھلاوہ کون ہے جو تمہیں روزی پہنچا سکے اگر اللہ اپنی روزی بند کرلے ؟ اصل یہ ہے کہ یہ لوگ جمے ہی ہوئے سرکشی اور نفرت میں ہیں،17۔
17۔ (اور بلاکسی شائبہ دلیل کے کفر وشرک میں مبتلا ہیں) (آیت) ” امن .... رزقہ “۔ مثال ایصال نفع کی ہے کہ اس پر بھی بجز خدائے رحمن کے کوئی قادر نہیں۔
Top