Jawahir-ul-Quran - Maryam : 77
اَفَرَءَیْتَ الَّذِیْ كَفَرَ بِاٰیٰتِنَا وَ قَالَ لَاُوْتَیَنَّ مَالًا وَّ وَلَدًاؕ
اَفَرَءَيْتَ : پس کیا تونے دیکھا الَّذِيْ : وہ جس نے كَفَرَ : انکار کیا بِاٰيٰتِنَا : ہمارے حکموں کا وَقَالَ : اور اس نے کہا لَاُوْتَيَنَّ : میں ضرور دیا جاؤں گا مَالًا : مال وَّوَلَدًا : اور اولاد
بھلا تو نے دیکھا54 اس کو جو منکر ہوا ہماری آیتوں سے اور کہا مجھ کو مل کر رہے گا مال اور اولاد
54:۔ شکوی مع تخویف۔ ائمہ ستہ نے حضرت خباب ؓ سے روایت کیا ہے کہ عاص بن وائل کے ذمہ ان کی کچھ مزدوری تھی وہ ایک دن اس سے اپنے حق کا مطالبہ کرنے کے لیے گئے تو عاص نے کہا۔ جب تک تو محمد ﷺ کے ساتھ کفر نہیں کرے گا اور خدا کے ساتھ شریک نہیں بنائے گا۔ اس وقت تک میں تمہیں مزدوری نہیں دوں گا۔ جوابا حضرت خباب نے کہا میں تو کبھی کفر نہیں کروں گا۔ اگرچہ کہ تو مرجائے اور پھر دوبارہ زندہ ہوجائے۔ عاص بول اٹھا۔ کیا مرنے کے بعد مجھے پھر زندہ کیا جائے گا ؟ اگر ایسا ہے تو میں وہیں تمہارا قرض ادا کردوں گا۔ کیونکہ یہاں کی طرح وہاں بھی میرے پاس آل و اولاد اور مال و زر کی کثرت ہوگی۔ اس پر یہ آیت نازل ہوئی۔
Top