Jawahir-ul-Quran - Ash-Shura : 25
وَ هُوَ الَّذِیْ یَقْبَلُ التَّوْبَةَ عَنْ عِبَادِهٖ وَ یَعْفُوْا عَنِ السَّیِّاٰتِ وَ یَعْلَمُ مَا تَفْعَلُوْنَۙ
وَهُوَ الَّذِيْ : اور وہ اللہ وہ ذات ہے يَقْبَلُ : جو قبول کرتا ہے التَّوْبَةَ : توبہ کو عَنْ عِبَادِهٖ : اپنے بندوں سے وَيَعْفُوْا : اور درگزر کرتا ہے عَنِ السَّيِّاٰتِ : برائیوں سے وَيَعْلَمُ مَا : اور وہ جانتا ہے جو تَفْعَلُوْنَ : تم کرتے ہو
اور وہی ہے جو قبول کرتا ہے توبہ26 اپنے بندوں کی اور معاف کرتا ہے برائیاں اور جانتا ہے جو کچھ تم کرتے ہو
26:۔ ” وھو الذی یقبل “ یہ آیت پہلے دعوے سے متعلق ہے۔ وہ اپنے بندوں پر ایسا مہربان ہے کہ ان کی توبہ قبول فرماتا اور ان کے گناہوں سے درگذر کرتا ہے اور ان کے تمام اعمال و افعال کو جانتا ہے۔ وہی کارساز اور غیب داں ہے، اس لیے حاجات میں اسی کو پکارنا چاہئے۔ ” ویستجیب الذین امنوا الخ “ یہ بشارت دنیوی واخرویہ ہے۔ ایمان والے اللہ تعالیٰ سے جب دعاء مانگتے ہیں، تو وہ ان کی دعائیں قبول فرماتا اور محض اپنے فضل و احسان سے ان کے سوا و استحقاق سے زیادہ عطاء فرماتا ہے۔ ای ویجیب اللہ تعالیٰ الذین امنوا اذا دعوا وحاصلہ یجیب دعاءھم۔ (ویزیدھم) علی ما سالوا واستحقوا (من فضلہ) الواسع جل شانہ (روح ج 25 ص 37) ۔ ” الکفرون لھم عذاب شدید “ یہ تخویف اخروی ہے اور کفار و مشرکین کیلئے سخت ترین عذاب تیار ہے۔
Top