بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
Jawahir-ul-Quran - Al-A'raaf : 1
الٓمّٓصٓۚ
الٓمّٓصٓ : المص
2 آل مّ ص
2:“ ا لمص ” یہ حروف مقطعات میں سے ہیں ان کی مراد اللہ ہی جانتا ہے۔ حروف مقطعات کی تفصیلی بحث سورة بقرہ کی تفسیر میں گذر چکی ہے۔ (ص 81، حاشیہ 2) جیسا کہ خلاصہ میں گذر چکا ہے سورة اعراف میں تین دعوے ذکر کیے گئے ہیں۔ 1 ۔ مسئلہ توحید کی جراءت و استقلال سے تبلیغ کرو اور اس سلسلہ میں جو تکلیفیں آئیں انہیں برداشت کرو اور دل میں تنگی نہ لاؤ۔ 2 ۔ نفی شرک فعلی یعنی اللہ کے نازل کردہ احکام کی پیروی کرو اور شیاطین کی اتباع میں اپنی طرف سے تحریمات اختراع نہ کرو۔ 3 ۔ نفی شرک اعتقادی یعنی غیب دان اور متصرف صرف اللہ تعالیٰ ہی ہے اور کوئی نہیں۔ اس نے کوئی اختیار کسی کے حوالے نہیں کیا لہذا غائبانہ حاجات میں اسی کو پکارو۔
Top