بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
Dure-Mansoor - Al-A'raaf : 1
الٓمّٓصٓۚ
الٓمّٓصٓ : المص
المص
بسم اللہ الرحمن الرحیم المص (1) امام ابن جریر، ابن منذر، ابن ابی حاتم، ابو الشیخ، ابن مردویہ اور بیہقی نے الاسماء والصفات میں ابن عباس ؓ سے روایت کیا کہ لفظ آیت ” المص “ سے مراد ہے میں اللہ ہوں اور تفصیل سے بیان کرتا ہوں۔ (2) امام ابن جریر نے سعید بن جبیر (رح) سے روایت کیا کہ لفظ آیت ” المص “ سے مراد ہے کہ میں اللہ ہوں اور تفصیل سے بیان کرتا ہوں۔ (3) امام ابن جریر، ابن منذر اور ابن ابی حاتم نے علی کے طریق سے ابن عباس ؓ سے روایت کیا کہ لفظ آیت ” المص، طہ، طسم، یٓس، ص، حم، حمعسق، ق، ن “ اور اس جیسے (دوسرے حروف) یہ قسم ہے کہ جس کے ذریعہ اللہ تعالیٰ قسم کھاتے ہیں اور یہ اللہ تعالیٰ کے ناموں میں سے ہیں۔ (4) امام ابن جریر اور ابن ابی حاتم نے سدی (رح) سے روایت کیا کہ لفظ آیت ” المص “ سے مراد ہے کہ وہ مصور ہے۔ (5) امام ابن ابی حاتم اور ابو الشیخ نے محمد بن کعب قرطی (رح) سے روایت کیا کہ لفظ آیت ” المص “ میں الف اللہ تعالیٰ سے ہے۔ میم رحمن میں سے ہے صاد صمد سے ہے۔ (6) امام ابو الشیخ نے ضحاک بن کعب قرظی (رح) سے روایت کیا کہ لفظ آیت ” المص “ سے مراد ہے کہ میں اللہ ہوں جو سچ بولنے والا ہوں۔
Top