Kashf-ur-Rahman - An-Nahl : 55
لِیَكْفُرُوْا بِمَاۤ اٰتَیْنٰهُمْ١ؕ فَتَمَتَّعُوْا١۫ فَسَوْفَ تَعْلَمُوْنَ
لِيَكْفُرُوْا : تاکہ وہ ناشکری کریں بِمَآ : اس سے جو اٰتَيْنٰهُمْ : ہم نے انہیں دیا فَتَمَتَّعُوْا : تو تم فائدہ اٹھا لو فَسَوْفَ : پس عنقریب تَعْلَمُوْنَ : تم جان لو گے
تا کہ جو نعمت ہم نے ان کو عطا کی ہے اس کی نا شکری کریں ، اچھا تم لوگ چند روز فائدہ اٹھا لو اب عنقریب تم کو معلوم ہوا جاتا ہے
55 ۔ جس کا انجام یہ ہے کہ جو نعمت ہم نے ان کو عطا کی ہے اس کی نا شکری اور نا سپاسی کریں اچھا تم چند روز مزے اور عیش اڑا لو اور فائدہ اٹھا لو اب عنقریب تم کو معلوم ہوا جاتا ہے۔ عام طریقے سے کافروں کی حالت بیان کی ہے دکھ کے وقت خدا کو پکارتے ہیں اور سکھ کے وقت بتوں کی پوجا کرتے ہیں ۔
Top