Tafseer-e-Baghwi - An-Nahl : 55
لِیَكْفُرُوْا بِمَاۤ اٰتَیْنٰهُمْ١ؕ فَتَمَتَّعُوْا١۫ فَسَوْفَ تَعْلَمُوْنَ
لِيَكْفُرُوْا : تاکہ وہ ناشکری کریں بِمَآ : اس سے جو اٰتَيْنٰهُمْ : ہم نے انہیں دیا فَتَمَتَّعُوْا : تو تم فائدہ اٹھا لو فَسَوْفَ : پس عنقریب تَعْلَمُوْنَ : تم جان لو گے
تاکہ جو (نعمتیں) ہم نے ان کو عطا فرمائی ہیں ان کی ناشکری کریں تو (مشرکو) دنیا میں فائدے اٹھالو عنقریب تم کو (اسکا انجام) معلوم ہوجائیگا۔
(55)” لیکفروا “ تم ان نعمتوں کی ناشکری کرتے ہو۔ ” بما اتیناھم “ ” لیکفروا “ میں لا م عاقبت کے لیے ہے۔ یعنی ان کے شرک کا نتیجہ یہ ہوا کہ انہوں نے اللہ کی دی ہوئی نعمتوں کی ناشکری کی۔ ” فتمتعوا “ اس دنیا میں خوب عیش و عشرت کرو۔ اس کی بہت جلد ہی تم کو خبر ہوجائے گی۔” فسوف تعلمون “ یہ تمہارے کام کا انجام ہے اور ان کے لیے وعید ہے۔
Top