Tafseer-e-Mazhari - An-Nahl : 55
لِیَكْفُرُوْا بِمَاۤ اٰتَیْنٰهُمْ١ؕ فَتَمَتَّعُوْا١۫ فَسَوْفَ تَعْلَمُوْنَ
لِيَكْفُرُوْا : تاکہ وہ ناشکری کریں بِمَآ : اس سے جو اٰتَيْنٰهُمْ : ہم نے انہیں دیا فَتَمَتَّعُوْا : تو تم فائدہ اٹھا لو فَسَوْفَ : پس عنقریب تَعْلَمُوْنَ : تم جان لو گے
تاکہ جو (نعمتیں) ہم نے ان کو عطا فرمائی ہیں ان کی ناشکری کریں تو (مشرکو) دنیا میں فائدے اٹھالو۔ عنقریب تم کو (اس کا انجام) معلوم ہوجائے گا
لیکفروا بما اتینھم جس کا حاصل یہ ہے کہ جو نعمتیں ہم نے ان کو دی ہیں ‘ ان کی ناشکری کرتے ہیں۔ خصوصاً دفع مصیبت کی نعمت۔ لِیَکْفُرُوْا میں لام نتیجہ کا ہے ‘ یعنی ان کے شرک کا نتیجہ یہ ہوا کہ انہوں نے اللہ کی دی ہوئی نعمتوں کی ناشکری کی۔ دوسروں کی عبادت کرنے سے معلوم ہوتا ہے کہ انہوں نے خداداد نعمتوں کا منعم دوسروں کو قرار دے لیا۔ فتمتعوا فسوف تعلمون خیر (چند روز) عیش اڑا لو ‘ اب جلد ہی خبر ہوجائے گی۔ تَمَتَّعُوْا امر کا صیغہ ہے لیکن مراد ڈرانا ہے (حکم دینا مقصود نہیں ہے) فَسَوْفَ تَعْلَمُوْنَ سے تہدید کی مزید شدّت ہوگئی۔
Top