Tafseer-e-Majidi - An-Nahl : 55
لِیَكْفُرُوْا بِمَاۤ اٰتَیْنٰهُمْ١ؕ فَتَمَتَّعُوْا١۫ فَسَوْفَ تَعْلَمُوْنَ
لِيَكْفُرُوْا : تاکہ وہ ناشکری کریں بِمَآ : اس سے جو اٰتَيْنٰهُمْ : ہم نے انہیں دیا فَتَمَتَّعُوْا : تو تم فائدہ اٹھا لو فَسَوْفَ : پس عنقریب تَعْلَمُوْنَ : تم جان لو گے
حاصل یہ کہ وہ اس کی ناشکری کرتے ہیں جو کچھ ہم نے انہیں دے رکھا ہے،78۔ سو (خیر) چند روزہ عیش کرلو، پھر تو عنقریب تمہیں معلوم ہی ہوا جاتا ہے،79۔
78۔ (اپنی نعمتوں میں سے) اور رفع تکلیف تو خود ہی ایک بڑی نعمت ہے۔ (آیت) ” لیکفروا “ َ میں ل عاقبت کا ہے۔ اللام لام العاقبۃ (روح) 79۔ (کہ اس کفر وشرک کا انجام کیا ہوتا ہے) سوف، عنقریب یعنی مرتے ہیں۔
Top