Kashf-ur-Rahman - An-Nahl : 76
وَ ضَرَبَ اللّٰهُ مَثَلًا رَّجُلَیْنِ اَحَدُهُمَاۤ اَبْكَمُ لَا یَقْدِرُ عَلٰى شَیْءٍ وَّ هُوَ كَلٌّ عَلٰى مَوْلٰىهُ١ۙ اَیْنَمَا یُوَجِّهْهُّ لَا یَاْتِ بِخَیْرٍ١ؕ هَلْ یَسْتَوِیْ هُوَ١ۙ وَ مَنْ یَّاْمُرُ بِالْعَدْلِ١ۙ وَ هُوَ عَلٰى صِرَاطٍ مُّسْتَقِیْمٍ۠   ۧ
وَضَرَبَ : اور بیان کیا اللّٰهُ : اللہ مَثَلًا : ایک مثال رَّجُلَيْنِ : دو آدمی اَحَدُهُمَآ : ان میں سے ایک اَبْكَمُ : گونگا لَا يَقْدِرُ : وہ اختیار نہیں رکھتا عَلٰي شَيْءٍ : کسی شے پر وَّهُوَ : اور وہ كَلٌّ : بوجھ عَلٰي : پر مَوْلٰىهُ : اپنا آقا اَيْنَمَا : جہاں کہیں يُوَجِّهْهُّ : وہ بھیجے اس کو لَا يَاْتِ : وہ نہ لائے بِخَيْرٍ : کوئی بھلائی هَلْ : کیا يَسْتَوِيْ : برابر هُوَ : وہ۔ یہ وَمَنْ : اور جو يَّاْمُرُ : حکم دیتا ہے بِالْعَدْلِ : عدل کے ساتھ وَهُوَ : اور وہ عَلٰي : پر صِرَاطٍ : راہ مُّسْتَقِيْمٍ : سیدھی
اور اللہ تعالیٰ ایک اور مثال بیان کرتا ہے کہ فرض کرو دو شخص ہیں ایک تو ان میں سے گونگا ہے جو کسی کام پر قدرت نہیں رکھتا اور وہ اپنے آقا پر ایک بار گراں ہے کہ جہاں کہیں وہ آقا اس کو بھیجتا ہے وہ کوئی بھلائی لے کر نہیں آتا کیا یہ گونگا غلام اور وہ شخص برابر ہوسکتا ہے جو لوگوں کو اچھی باتوں کی تعلیم دیتا ہے اور خود بھی سیدھی راہ پر گامزن ہے
76 ۔ اور اللہ تعالیٰ ایک اور مثال بیان فرماتا ہے کہ فرض کرو دو شخص ہیں ایک تو ان میں سے گونگا ہے اور وہ کوئی کام نہیں کرسکتا اور وہ اپنے آقا پر بوجھ اور بارگراں ہے جہاں کہیں اس کا آقا اور مولا بھیجتا ہے تو وہ گونگا کوئی بھلائی لیکر نہیں آتا اور کوئی کام درست کر کے نہیں لاتا تو کیا یہ گونگا ملازم اور وہ شخص برابر ہوسکتا ہے جو لوگوں کو انصاف اور اچھی باتوں کی تعلیم دیتا ہو اور وہ خود بھی سیدھی راہ پر قائم ہو ۔ یعنی ایک غلام گونگا اندھا بہرا کوئی کام نہ کرسکے جہاں اس کا آقا بھیجے وہاں سے کوئی کام درست کرکے نہ لائے آقا پر ایک بار ہو اس کے مقابلے میں ایک وہ شخص جو لوگوں کو اعتدال و انصاف کی باتیں سکھاتا ہو اور خود بھی سیدھی اور معتدل راہ پر قائم ہو جب اس قسم کے دو انسان برابر نہیں تو خالق و مخلوق میں برابری اور مساوات کہاں ۔ حضرت شاہ صاحب (رح) فرماتے ہیں یعنی خدا کے دو بندے ایک بہت نکمانہ ہل سکے نہ چل سکے جیسے گونگا غلام دوسرا رسول جو اللہ کی راہ بتادے ہزاروں کو اور آپ بندگی پر قائم رہے اس کے تابع بہتر یا اس کے ۔ 12
Top