Mazhar-ul-Quran - An-Nahl : 76
وَ ضَرَبَ اللّٰهُ مَثَلًا رَّجُلَیْنِ اَحَدُهُمَاۤ اَبْكَمُ لَا یَقْدِرُ عَلٰى شَیْءٍ وَّ هُوَ كَلٌّ عَلٰى مَوْلٰىهُ١ۙ اَیْنَمَا یُوَجِّهْهُّ لَا یَاْتِ بِخَیْرٍ١ؕ هَلْ یَسْتَوِیْ هُوَ١ۙ وَ مَنْ یَّاْمُرُ بِالْعَدْلِ١ۙ وَ هُوَ عَلٰى صِرَاطٍ مُّسْتَقِیْمٍ۠   ۧ
وَضَرَبَ : اور بیان کیا اللّٰهُ : اللہ مَثَلًا : ایک مثال رَّجُلَيْنِ : دو آدمی اَحَدُهُمَآ : ان میں سے ایک اَبْكَمُ : گونگا لَا يَقْدِرُ : وہ اختیار نہیں رکھتا عَلٰي شَيْءٍ : کسی شے پر وَّهُوَ : اور وہ كَلٌّ : بوجھ عَلٰي : پر مَوْلٰىهُ : اپنا آقا اَيْنَمَا : جہاں کہیں يُوَجِّهْهُّ : وہ بھیجے اس کو لَا يَاْتِ : وہ نہ لائے بِخَيْرٍ : کوئی بھلائی هَلْ : کیا يَسْتَوِيْ : برابر هُوَ : وہ۔ یہ وَمَنْ : اور جو يَّاْمُرُ : حکم دیتا ہے بِالْعَدْلِ : عدل کے ساتھ وَهُوَ : اور وہ عَلٰي : پر صِرَاطٍ : راہ مُّسْتَقِيْمٍ : سیدھی
اور اللہ ایک اور مثال بیان فرماتا ہے کہ دو شخص ہیں ان میں سے گونگا ہے کہ کچھ کام نہیں کرسکتا اور وہ اپنے آقا پر بوجھ ہے اور وہ اس کو جہاں بھیجتا ہے کچھ بھلائی نہیں لاتا، کیا یہ اور وہ برابر ہوجائے گا کہ جو لوگوں کو انصاف کا حکم دیتا ہے اور وہ خود بھی سیدھے رستے پر قائم ہے
اس آیت میں اللہ تعالیٰ نے مشرکین کے کئے دوسری مثال بیان فرمائی کہ دنیا میں دو شخص ہوں : (1) تو ناسمجھ اور گونگا ہو کہ کسی کی بات نہ سمجھے اور نہ کسی بات کا کچھ جواب دے سکے۔ اور وہ اس وجہ سے اپنے مالک کو گراں گزرتا ہو کہ اس کا آقا اس کسی کام کے انجام دینے کو بھیجے تو وہ زبان اور سمجھ بوجھ نہ ہونے کی وجہ سے اس کو بخوبی اور عمدگی سے انجام نہ دے سکے (2) ایک وہ شخص ہو جو لوگوں کو اچھی اچھ باتوں اور نیک کاموں کی ہدایت کرے اور خود بھی راہ راست پر ہو، تو فرمایا کہ کیا یہ دونوں شخص یکساں ہو سکتے ہیں اسی طرح ان بتوں اور آنحضرت ﷺ کی مثال ہے۔
Top