Tafseer-e-Majidi - An-Nahl : 76
وَ ضَرَبَ اللّٰهُ مَثَلًا رَّجُلَیْنِ اَحَدُهُمَاۤ اَبْكَمُ لَا یَقْدِرُ عَلٰى شَیْءٍ وَّ هُوَ كَلٌّ عَلٰى مَوْلٰىهُ١ۙ اَیْنَمَا یُوَجِّهْهُّ لَا یَاْتِ بِخَیْرٍ١ؕ هَلْ یَسْتَوِیْ هُوَ١ۙ وَ مَنْ یَّاْمُرُ بِالْعَدْلِ١ۙ وَ هُوَ عَلٰى صِرَاطٍ مُّسْتَقِیْمٍ۠   ۧ
وَضَرَبَ : اور بیان کیا اللّٰهُ : اللہ مَثَلًا : ایک مثال رَّجُلَيْنِ : دو آدمی اَحَدُهُمَآ : ان میں سے ایک اَبْكَمُ : گونگا لَا يَقْدِرُ : وہ اختیار نہیں رکھتا عَلٰي شَيْءٍ : کسی شے پر وَّهُوَ : اور وہ كَلٌّ : بوجھ عَلٰي : پر مَوْلٰىهُ : اپنا آقا اَيْنَمَا : جہاں کہیں يُوَجِّهْهُّ : وہ بھیجے اس کو لَا يَاْتِ : وہ نہ لائے بِخَيْرٍ : کوئی بھلائی هَلْ : کیا يَسْتَوِيْ : برابر هُوَ : وہ۔ یہ وَمَنْ : اور جو يَّاْمُرُ : حکم دیتا ہے بِالْعَدْلِ : عدل کے ساتھ وَهُوَ : اور وہ عَلٰي : پر صِرَاطٍ : راہ مُّسْتَقِيْمٍ : سیدھی
اور اللہ (ایک اور) مثال بیان کرتا ہے، کہ دو شخص ہیں ایک ان میں سے گونگا ہے کسی چیز پر قادر نہیں اور وہ اپنے مالک پر وبال جان ہے اور وہ جہاں اسے بھیجتا ہے وہ کوئی کام درست کرکے نہیں لاتا،119۔ کیا یہ شخص اور ایسا شخص باہم برابر ہوسکتے ہیں، جو اچھی باتوں کی تعلیم دیتا ہو اور وہ خود سیدھے راستہ پر ہے،120۔
119۔ گویا اس درجہ خرف ولا یعقل ہے کہ خود تو کیا کرتا، مالک کی تعلیم کے باوجود بھی کوئی کام درست نہیں کرپاتا۔ (آیت) ” احدھما ابکم “۔ یعنی علاوہ غلام ہونے اور ہر طرح معذور ہونے کے گونگا بھی ہے، اور تکلم پر غیر قادر۔ جو نہ اپنی کہہ سکے نہ دوسرے کی سن سکے، (آیت) ” ابکم “ کے ایک معنی اہل لغت سے لایعقل اور سماعت و بصارت سے محروم ہونے کے بھی منقول ہیں۔ عن ابن الاعرابی الابکم الذی الذی لایعقل (کبیر) قال الزجاج الا بکم المطبق الذی لایسمع ولا یبصر (کبیر) الابکم الذی ولد اخرس فلا یفھم ولا یفھم (کشاف) پیدائشی گونگا بہرا بھی ہوتا ہے۔ جو نہ کسی کی سنتا ہے اور نہ اپنی کسی کو سنا سکتا ہے۔ الابکم الخرس المقارن للخلقۃ ویلزمہ الصم (روح) فکانہ قیل احدھما اخرس اصم ولا یفھم (روح) (آیت) ” لایقدر علی شیء “۔ نہ اپنے متعلق قدرت، نہ اپنے سے غیر کے متعلق قدرت۔ لایقدر علی شیء من الاشیاء المتعلقۃ بنفسہ اوغیرہ بحدس اوفراسۃ لسوء فھمہ وادرالہ (روح) تمثیل سے مقصود مشرک کی تمامتر بےبسی کو ظاہر کرنا ہے۔ 120۔ یعنی ناطق ہے، عاقل ہے، فاعل مختار ہے، قوت علمی وعملی کا جامع ہے۔
Top