Kashf-ur-Rahman - Maryam : 56
وَ اذْكُرْ فِی الْكِتٰبِ اِدْرِیْسَ١٘ اِنَّهٗ كَانَ صِدِّیْقًا نَّبِیًّاۗۙ
وَاذْكُرْ : اور یاد کرو فِي الْكِتٰبِ : کتاب میں اِدْرِيْسَ : ادریس اِنَّهٗ : بیشک وہ كَانَ : تھے صِدِّيْقًا : سچے نَّبِيًّا : نبی
اور اے پیغمبر اس کتاب یعنی قرآن کریم میں ادریس کا بھی ذکر کیجیے بیشک وہ بڑا راست باز نبی تھا۔
-56 اور اے پیغمبر اس قرآن کریم میں اور ادریس (علیہ السلام) کا ذکر بھی کیجیے بلاشبہ وہ بڑا سچا تھا نبی تھا۔ حضرت ادریس علیہ السلام، حضرت نوح (علیہ السلام) کے جد میں اور حضرت آدم (علیہ السلام) اور حضرت نوح (علیہ السلام) کے درمیانی پیغمبروں میں سے ہیں۔ حضرت ادریس (علیہ السلام) کے متعلق مشہور ہے کہ دنیا میں حساب کا طریقہ اور قلم سے لکھنا ستاروں کی گردش نجوم کا حساب درزی یعنی خیاطی کا کام ناپنے اور تولنے کے طریقے۔ آلات حرب اور اسلحہ سازی یہ کام سب ان سے چلے اور جاری ہوئے۔ نبی کریم ﷺ نے معراج کی شب چوتھے آسمان پر ان سے ملاقات کی وہ صدیق یعنی راست باز اور بڑا سچا تھا اور اس خوبی کے ساتھ نبی بھی تھا۔
Top