Kashf-ur-Rahman - Al-Muminoon : 72
اَمْ تَسْئَلُهُمْ خَرْجًا فَخَرَاجُ رَبِّكَ خَیْرٌ١ۖۗ وَّ هُوَ خَیْرُ الرّٰزِقِیْنَ
اَمْ تَسْئَلُهُمْ : کیا تم ان سے مانگتے ہو خَرْجًا : اجر فَخَرَاجُ : تو اجر رَبِّكَ : تمہارا رب خَيْرٌ : بہتر وَّهُوَ : اور وہ خَيْرُ الرّٰزِقِيْنَ : بہترین روزی دہندہ ہے
کیا آپ ان سے کوئی معاوضہ طلب کرتے ہیں یعنی تبلیغ پر تو آپ کے رب کا معاوضہ ان کے معاوضہ سے بدرجہا بہت ہے اور وہ سب سے بہتر دینے والا ہے
(72) کیا آپ اس نصیحت پر ان سے کوئی معاوضہ آمدنی اور محصول طلب کرتے ہیں تو آپ کے پروردگار کا معاوضہ اور انعام بدرجہا بہتر ہے اور وہ سب دینے والوں سے بہتر دینے والا ہے۔ یعنی یہ بھی نہیں ہوسکتا کیونکہ ان کے انعام اور اجرت اور معاوضہ سے آپ کے پروردگار کا انعام بہتر اور بدرجہا بہتر ہے اور وہ سب انعام دینے والوں سے بہتر دینے والا ہے اور یہ بات آپ کو بخوبی معلوم ہے پھر آپ ان سے کیوں انعام اور معاوضہ طلب کرتے۔ ہم نے مفسرین کے تما اقوال کی تیسیر میں رعایت رکھی ہے اور قرأت مختلفہ خوجا اور خراجاً کو بھی ملحوظ رکھا ہے۔ (واللہ اعلم)
Top