Anwar-ul-Bayan - Al-Muminoon : 72
اَمْ تَسْئَلُهُمْ خَرْجًا فَخَرَاجُ رَبِّكَ خَیْرٌ١ۖۗ وَّ هُوَ خَیْرُ الرّٰزِقِیْنَ
اَمْ تَسْئَلُهُمْ : کیا تم ان سے مانگتے ہو خَرْجًا : اجر فَخَرَاجُ : تو اجر رَبِّكَ : تمہارا رب خَيْرٌ : بہتر وَّهُوَ : اور وہ خَيْرُ الرّٰزِقِيْنَ : بہترین روزی دہندہ ہے
کیا تم ان سے (تبلیغ کے صلے میں) کچھ مال مانگتے ہو ؟ تو تمہارے پروردگار کا مال بہت اچھا ہے اور وہ سب سے بہتر رزق دینے والا ہے
(23:72) خرجا۔ محصول۔ باج۔ مال۔ اجروجزا۔ اخراج جمع۔ یعنی کیا تم تبلیغ دین کی اجرت طلب کرتے ہو۔ خراج۔ مال۔ حاصل۔ مزدوری۔ خراج۔ مراد یہاں اجروثواب۔ اور اللہ کا دیا ہوا رزق ہے۔ قرآن حکیم میں ہے ما اسئلکم علیہ من اجر ان اجری الا علی رب العلمین (26:109 ۔ 127 ۔ 145 ۔ 164 ۔ 180) میں تم سے اس تبلیغ پر کوئی اجرت طلب نہیں کرتا۔ میرا اجر تو رب العالمین کے ذمہ ہے۔
Top