Kashf-ur-Rahman - Ash-Shura : 28
وَ هُوَ الَّذِیْ یُنَزِّلُ الْغَیْثَ مِنْۢ بَعْدِ مَا قَنَطُوْا وَ یَنْشُرُ رَحْمَتَهٗ١ؕ وَ هُوَ الْوَلِیُّ الْحَمِیْدُ
وَهُوَ الَّذِيْ : اور وہ اللہ وہ ذات ہے يُنَزِّلُ : جو اتارتا ہے الْغَيْثَ : بارش کو مِنْۢ بَعْدِ مَا : اس کے بعد کہ قَنَطُوْا : وہ مایوس ہوگئے وَيَنْشُرُ رَحْمَتَهٗ : اور پھیلا دیتا ہے اپنی رحمت کو وَهُوَ : اور وہ الْوَلِيُّ الْحَمِيْدُ : کارساز ہے۔ دوست ہے، تعریف والا ہے
اور وہی ہے جو لوگوں کے ناامید ہوئے پیچھے مینہ برساتا ہے اور اپنی رحمت عام طور سے پھیلاتا ہے اور وہی کارساز اور سزاوار حمدوثنا ہے۔
(28) اور وہی ہے جو لوگوں کے ناامید ہوئے پیچھے مینہ برساتا ہے اور اپنی رحمت عام طور پر پھیلاتا ہے اور وہی کارساز اور سزاوار حمدوثنا اور سب خوبیوں سراہا ہے۔ یعنی بسا اوقات لوگ بارش سے ناامید ہوجاتے ہیں تو وہ منہ برساتا ہے اور بارش کردیتا ہے اور اپنی رحمت کے نشانات عام طور سے پھیلاتا ہے یعنی نباتات کی بہتات ہوتی ہے پھول اور پھل بکثرت پیدا ہوتے ہیں یہی اس کی رحمت کے آثار اور نشانات ہیں بھی، ولی، کارساز حمید محمود بالصفات الکاملہ سب خوبیوں سے متصف اور سزاوار حمدوثنا ہے۔
Top