Kashf-ur-Rahman - Al-An'aam : 28
بَلْ بَدَا لَهُمْ مَّا كَانُوْا یُخْفُوْنَ مِنْ قَبْلُ١ؕ وَ لَوْ رُدُّوْا لَعَادُوْا لِمَا نُهُوْا عَنْهُ وَ اِنَّهُمْ لَكٰذِبُوْنَ
بَلْ : بلکہ بَدَا لَهُمْ : ظاہر ہوگیا ان پر مَّا : جو كَانُوْا يُخْفُوْنَ : وہ چھپاتے تھے مِنْ قَبْلُ : اس سے قبل وَلَوْ : اور اگر رُدُّوْا : واپس بھیجے جائیں لَعَادُوْا : تو پھر کرنے لگیں لِمَا نُهُوْا : وہی روکے گئے عَنْهُ : اس سے و : اور َاِنَّهُمْ : بیشک وہ لَكٰذِبُوْنَ : جھوٹے
اصل واقعہ یہ ہے کہ جن باتوں کو وہ اس سے پہلے چھپایا کرتے تھے وہ آج ان پر ظاہر ہوگئیں اور اگر ان کو پھر واپس بھی بھیج دیا جائے تو یہ پھر وہی کریں گے جس سے ان کو منع کیا گیا تھا اور یقینا وہ جھوٹے ہیں
-28 درحقیقت یہ تمنا محض الئے کریں گے کہ جن حقائق کو وہ اب سے پہلے چھپایا کرتے تھے اور جن باتوں کا انکار کیا کرتے تھے وہ سب باتیں ان پر کھل گئیں اور ظاہر ہوگئیں اور اگر ان لوگوں کو دوبارہ دنیا میں واپس بھی بھیج دیا جائے تو یہ پھر وہی کام کریں گے جس سے ان کو روکا گیا تھا اور منع کیا گیا تھا اور یقین جانو یہ بالکل جھوٹے ہیں۔
Top