Kashf-ur-Rahman - Al-Anfaal : 71
وَ اِنْ یُّرِیْدُوْا خِیَانَتَكَ فَقَدْ خَانُوا اللّٰهَ مِنْ قَبْلُ فَاَمْكَنَ مِنْهُمْ١ؕ وَ اللّٰهُ عَلِیْمٌ حَكِیْمٌ
وَاِنْ : اور اگر يُّرِيْدُوْا : وہ ارادہ کریں گے خِيَانَتَكَ : آپ سے خیانت کا فَقَدْ خَانُوا : تو انہوں نے خیانت کی اللّٰهَ : اللہ مِنْ قَبْلُ : اس سے قبل فَاَمْكَنَ : تو قبضہ میں دیدیا مِنْهُمْ : ان سے (انہیں) وَاللّٰهُ : اور اللہ عَلِيْمٌ : جاننے والا حَكِيْمٌ : حکمت والا
اور اگر اے پیغمبر ﷺ ! یہ آپ سے عہد شکنی کا ارادہ کریں گے تو یہ پہلے اللہ سے بھی خیانت کرچکے ہیں پھر آپ کو خدا نے ان پر قابو یافتہ کردیا اور اللہ سب جاننے والا حکمت والا ہے
71 اور اگر آپ سے نقص عہد اور خیانت کا ارادہ کریں گے اور اسلام کی مخالفت اور مقابلہ کریں گے تو یہ پہلے اللہ تعالیٰ سے بھی خیانت کرچکے ہیں اور اللہ سے دغا کرچکے ہیں پھر اس نے ان کو آپ کے قبضہ میں دے دیا اور آپ کے ہاتھوں ان کو گرفتار کروایا اور اللہ تعالیٰ خوب جاننے والا بڑی حکمت والا ہے۔ حضرت شاہ صاحب (رح) فرماتے ہیں پہلے دغا کرچکے ہیں اللہ سے یہی کفر و انکار اس کے حکم کایا فرمایا ہو بعض ہاشمیوں کو کہ ابوطالب کی زندگی میں سب عہد کر کر متفق ہوئے تھے حضرت کی امداد پر اور اب کافروں کے ساتھ ہوکرآئے اور یہ وعدہ تحقیق ہوا ان میں جو مسلمان ہوئے حق تعالیٰ نے بیشمار دولت بخشی اور جو نہ ہوئے وہ خراب ہوکرتباہ ہوگئے۔ 12 خلاصہ یہ کہ جو قول کے صحیح نکلے جیسے حضرت عباس ؓ کہ ان کو مالا مال کردیا اور اتنا دیا کہ ان سے اٹھ نہ سکا اور جو کفر پر قائم رہے وہ تباہ و برباد ہوئے۔ ہوسکتا ہے کہ خیانت سے مراد عہد الست کی خیانت ہو کہ یوم میثاق میں اس کی ربوبیت کا اقرار کیا تھا دنیا میں آکر اس اقرار کو توڑ دیا۔
Top