Madarik-ut-Tanzil - Aal-i-Imraan : 72
وَ قَالَتْ طَّآئِفَةٌ مِّنْ اَهْلِ الْكِتٰبِ اٰمِنُوْا بِالَّذِیْۤ اُنْزِلَ عَلَى الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَجْهَ النَّهَارِ وَ اكْفُرُوْۤا اٰخِرَهٗ لَعَلَّهُمْ یَرْجِعُوْنَۚۖ
وَقَالَتْ : اور کہا طَّآئِفَةٌ : ایک جماعت مِّنْ : سے (کی) اَھْلِ الْكِتٰبِ : اہل کتاب اٰمِنُوْا : تم مان لو بِالَّذِيْٓ : جو کچھ اُنْزِلَ : نازل کیا گیا عَلَي : پر الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا : جو لوگ ایمان لائے (مسلمان) وَجْهَ النَّهَارِ : اول حصہ دن وَاكْفُرُوْٓا : اور منکر ہوجاؤ اٰخِرَهٗ : اس کا آخر (شام) لَعَلَّھُمْ : شاید وہ يَرْجِعُوْنَ : وہ پھرجائیں
اور اہل کتاب ایک دوسرے سے کہتے ہیں کہ جو (کتاب) مومنوں پر نازل ہوئی ہے اس پر دن کے شروع میں تو ایمان لے آیا کرو اور اس کے آخر میں انکار کردیا کرو تاکہ وہ (اسلام سے) برگشتہ ہوجائیں
یہوددیانہ چال : 72: وَقَالَتْ طَّآپفَۃٌ مِّنْ اَھْلِ الْکِتٰبِ ٰامِنُوْا بِالَّذِیْٓ اُنْزِلَ عَلَی الَّذِیْنَ ٰامَنُوْا وَجْہَ النَّھَارِ وَاکْفُرُوْٓا ٰاخِرَہٗ لَعَلَّھُمْ یَرْجِعُوْنَ ۔ (اہل کتاب کے ایک گروہ نے کہا) اپنے درمیان۔ٰامِنُوْا بِالَّذِیْٓ اُنْزِلَ عَلَی الَّذِیْنَ ٰامَنُوْا (تم اس پر ایمان لائو۔ جو ان لوگوں پر اتارا جائے) یعنی قرآن وَجْہَ النَّھَارِ (دن کی ابتداء میں) یعنی شروع دن میں جو قرآن مسلمانوں پر اترے اس پر ایمان ظاہر کرو۔ وَاکْفُرُوْٓا ٰاخِرَہٗ (اور دن کے آخر میں اسکا انکار کردو) لَعَلَّھُمْ یَرْجِعُوْنَ ۔ (شاید کہ مسلمان لوٹ جائیں) یعنی مسلمان یہ کہنے لگیں کہ یہ اہل کتاب اور اہل علم ہو کر اس کو چھوڑ رہے ہیں ان کو اس میں خرابی معلوم ہوئی ہوگی۔ پس اس طرح کرنے سے یہ بھی اسلام سے لوٹ آئیں۔
Top