Tafseer-e-Majidi - Al-Ghaafir : 81
وَ یُرِیْكُمْ اٰیٰتِهٖ١ۖۗ فَاَیَّ اٰیٰتِ اللّٰهِ تُنْكِرُوْنَ
وَيُرِيْكُمْ : اور وہ دکھاتا ہے تمہیں اٰيٰتِهٖ ڰ : اپنی نشانیاں فَاَيَّ : تو کن کن اٰيٰتِ اللّٰهِ : اللہ کی نشانیوں کا تُنْكِرُوْنَ : تم انکار کروگے
اور وہ تم کو اپنے (اور بھی) نشانیاں دکھاتا ہے، سو تم اللہ کی کن کن نشانیوں سے انکار کرو گے،77۔
77۔ (اور کب تک مسلک شرک پر جمے رہوگے ؟ ) (آیت) ” ایتہ ...... ایت اللہ “۔ مراد وہ سارے واقعات کائنات ہیں جن سے صانع عالم کی توحید پر، قدرت و عظمت پر اور صفت علم و حکمت پر روشنی پڑتی ہے۔
Top