بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
Tafseer-e-Majidi - At-Taghaabun : 1
یُسَبِّحُ لِلّٰهِ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ مَا فِی الْاَرْضِ١ۚ لَهُ الْمُلْكُ وَ لَهُ الْحَمْدُ١٘ وَ هُوَ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ
يُسَبِّحُ لِلّٰهِ : تسبیح کررہی ہے اللہ کے لیے مَا فِي السَّمٰوٰتِ : جو کچھ آسمانوں میں ہے وَمَا فِي الْاَرْضِ : اور جو کچھ زمین میں ہے لَهُ : اسی کے لیے الْمُلْكُ : بادشاہت وَلَهُ الْحَمْدُ : اور اسی کے لیے ہے تعریف وَهُوَ عَلٰي كُلِّ شَيْءٍ : اور وہ ہرچیز پر قَدِيْرٌ : قدرت رکھنے والا ہے
اللہ ہی کی پاکی بیان کرتی ہیں جو کچھ کہ آسمانوں اور جو کچھ کہ زمین میں ہیں، اسی کی حکومت ہے اور اسی کی (ہر) تعریف ہے، اور وہی ہر شے پر قادر ہے،1۔
1۔ (اور وہی ساری صفات کمال و جمال کا جامع ہے) (آیت) ” یسبح ..... الارض “۔ یہ تسبیح ہر مخلوق کی اس کے مرتبہ وجود کے مطابق ومتناسب ہوگی، کہیں زبان حال سے کہیں زبان قال سے۔ (آیت) ” لہ الملک “۔ حکومت وملکیت صرف اسی ذات پاک کی ہے۔ (آیت) ” ولہ الحمد “۔ محمودیت کی مرکز صرف وہی ذات پاک ہے۔
Top