Tafseer-e-Majidi - An-Naba : 9
وَّ جَعَلْنَا نَوْمَكُمْ سُبَاتًاۙ
وَّجَعَلْنَا : اور بنایا ہم نے نَوْمَكُمْ : تمہاری نیند کو سُبَاتًا : آرام کا ذریعہ
اور ہم ہی نے تمہاری نیند کو راحت (کا ذریعہ) بنادیا،4۔
4۔ (جو قیام حیات کیلئے لازمی ہے) ذکر یہاں خدائی نعمتوں کا اور حق تعالیٰ کی شان بندہ پروری کا ہورہا ہے۔ اسی سلسلہ میں نیند کا بھی ذکر ہے۔ اور نیند کا انسانی زندگی کے حق میں ایک نعمت عظیم ہونا بالکل ظاہر ہے۔ ضمنا اس حقیقت اور اہم حیاتیاتی حقیقت پر بھی روشنی پڑگئی کہ نیند ایک ایجابی شے ہے محض ایک سلبی کیفیت یاعدم بیداری کا نام نہیں۔ ملاحظہ ہو حاشیہ تفسیر انگریزی۔
Top