Siraj-ul-Bayan - Al-Insaan : 12
وَ جَزٰىهُمْ بِمَا صَبَرُوْا جَنَّةً وَّ حَرِیْرًاۙ
وَجَزٰىهُمْ : اور انہیں بدلہ دیا بِمَا صَبَرُوْا : ان کے صبر پر جَنَّةً : جنت وَّحَرِيْرًا : اور ریشمی لباس
اور ان کے صبر کے بدلے ان کو بہشت (کے باغات) اور ریشم (کے ملبوسات) عطا کرے گا
و جزاھم . اللہ خود ان کو جزا دے گا ‘ دوسرے سے جزا نہیں طلب کی جائے گی۔ بما صبروا . ان کے صبر کرنے کی ‘ یعنی اللہ کی اطاعت پر اور گناہوں سے پرہیز کرنے پر اور مسکین کو کھانا کھلانے کے وقت اپنی بھوک پر اور جہاد میں شہید ہونے پر اور خیرات دیتے وقت خود دکھ اٹھانے پر صبر کے بدلہ میں اللہ انکو عطا فرمائے گا۔ جنۃ و حریرا . جنت جس میں وہ داخل ہوں گے اور ریشمی لباس جو ان کو پہنایا جائے گا۔
Top