Tafseer-e-Majidi - Al-Insaan : 12
وَ جَزٰىهُمْ بِمَا صَبَرُوْا جَنَّةً وَّ حَرِیْرًاۙ
وَجَزٰىهُمْ : اور انہیں بدلہ دیا بِمَا صَبَرُوْا : ان کے صبر پر جَنَّةً : جنت وَّحَرِيْرًا : اور ریشمی لباس
اور انکے صبر کے بدلے ان کو بہشت (کے باغات) اور ریشم (کے ملبوسات) عطا کریگا
(76:12) وجزہم بما صبروا جنۃ وحریرا۔ واؤ عاطفہ۔ جزی ماضی (بمعنی مستقبل) واحد مذکر غائب (مفعول اول) ان کو۔ ب سببیہ۔ ما موصولہ۔ صبروا صلہ اور وہ ان کو صبر کے بدلہ میں عطا کرے گا۔ جنۃ : جنت۔ مفعول دوم ۔ وحریرا اور ریشمی لباس مفعول سوم۔ حریر۔ رشیم (اسم ہے)
Top