Mazhar-ul-Quran - Al-Mulk : 17
اَمْ اَمِنْتُمْ مَّنْ فِی السَّمَآءِ اَنْ یُّرْسِلَ عَلَیْكُمْ حَاصِبًا١ؕ فَسَتَعْلَمُوْنَ كَیْفَ نَذِیْرِ
اَمْ اَمِنْتُمْ : کیا بےخوف ہوگئے تم کو مَّنْ فِي السَّمَآءِ : اس سے جو آسمان میں ہے اَنْ يُّرْسِلَ : کہ وہ بھیجے عَلَيْكُمْ : تم پر حَاصِبًا : پتھروں کی بارش فَسَتَعْلَمُوْنَ : پس عنقریب تم جان لو گے كَيْفَ نَذِيْرِ : کیسے تھا ڈراؤ میرا
کیا تم اس3 سے بےخوف ہوگئے ہو جو آسمان میں ہے کہ وہ تم پر (مثل قوم لوط کے) پتھر برسا دے، پس4 (عذاب دیکھ کر) جان لو گے کہ میرا ڈرانا کیسا تھا ؟
(ف 3) یعنی بیشک زمین پرچلو پھرو اور روزی کماؤ، لیکن خدا کو نہ بھولو، ورنہ وہ اس پر قادر ہے کہ تم پر ایک سخت آندھی بھیج دے یا پتھروں کامینہ برسا دے پھر تم کیا کرو گے ساری دوڑ دھوپ یوں ہی رکھی رہ جائے گی۔ (ف 4) یعنی جس عذاب سے ڈرایا جاتا تھا وہ کیسا تباہ کن ہولناک ہے۔
Top