Mazhar-ul-Quran - Al-Haaqqa : 13
فَاِذَا نُفِخَ فِی الصُّوْرِ نَفْخَةٌ وَّاحِدَةٌۙ
فَاِذَا نُفِخَ : پھر جب پھونک دیا جائے گا فِي الصُّوْرِ : صور میں نَفْخَةٌ : پھونکنا وَّاحِدَةٌ : ایک ہی بار
اور (یہ بات) یاد رکھنے والوں کے کان یاد رکھیں، پس1 جب صور میں پھونک ماری جاوے گی۔
پہلے صور سے لے کر دوزخ میں جانے تک کا حال۔ ایماندار اور کافر کی پہچان۔ (ف 1) یعنی صور پھونکنے کے ساتھ زمین اور پہاڑ اپنی جگہ کو چھوڑ دیں گے اور آپس میں ٹکرا ٹکڑا کر ریزہ ریزہ ہوجائیں گے یا یہ کہ زمین پر سے درخت پہاڑ مکانات وغیرہ سب چیزیں دور کردی جائیں گی اور ساراعالم زیروزبر ہوجائے گا پس وہی وقت ہے قیامت کے ہونے کا۔
Top