Tafseer-e-Saadi - Al-Haaqqa : 13
فَاِذَا نُفِخَ فِی الصُّوْرِ نَفْخَةٌ وَّاحِدَةٌۙ
فَاِذَا نُفِخَ : پھر جب پھونک دیا جائے گا فِي الصُّوْرِ : صور میں نَفْخَةٌ : پھونکنا وَّاحِدَةٌ : ایک ہی بار
تو جب صور میں ایک (بار) پھونک مار دی جائے گی
جب اللہ تعالیٰ نے ذکر فرمایا کہ اس نے اپنے رسولوں کی تکذیب کرنے والوں کے ساتھ کیا کیا، انہیں کیسا بدلہ دیا، دنیا کے اندر ہی ان پر عذاب بھیج دیا اور اپنے رسولوں اور ان کے پیروکاروں کو بچا لیا۔ یہ قیامت کے روز اخروی جزا اور اعمال کے کامل بدلے کا مقدمہ ہے پھر اللہ تعالیٰ نے بہت ہولناک واقعات کا ذکر فرمایا ہے جو قیامت سے پہلے وقوع پذیر ہوں گے ان میں سے اولین واقعہ یہ ہوگا کہ اسرافیل (فی الصور) صور پھونکیں گے جب اجساد مکمل ہوجائیں گے (نفختہ واحدہ) ۔ ایک دفعہ پھونک ماری جائے گی۔ پس روحیں نکل آئیں گی اور ہر روح اپنے جسد میں داخل ہوجائے گی تب تمام لوگ رب کائنات کے سامنے کھڑے ہوجائیں گے۔
Top