Mutaliya-e-Quran - Al-Qasas : 76
اِنَّ قَارُوْنَ كَانَ مِنْ قَوْمِ مُوْسٰى فَبَغٰى عَلَیْهِمْ١۪ وَ اٰتَیْنٰهُ مِنَ الْكُنُوْزِ مَاۤ اِنَّ مَفَاتِحَهٗ لَتَنُوْٓاُ بِالْعُصْبَةِ اُولِی الْقُوَّةِ١ۗ اِذْ قَالَ لَهٗ قَوْمُهٗ لَا تَفْرَحْ اِنَّ اللّٰهَ لَا یُحِبُّ الْفَرِحِیْنَ
اِنَّ : بیشک قَارُوْنَ : قارون كَانَ : تھا مِنْ : سے قَوْمِ مُوْسٰي : موسیٰ کی قوم فَبَغٰى : سو اس نے زیادتی کی عَلَيْهِمْ : ان پر وَاٰتَيْنٰهُ : اور ہم نے دئیے تھے اس کو مِنَ الْكُنُوْزِ : خزانے مَآ اِنَّ : اتنے کہ مَفَاتِحَهٗ : اس کی کنجیاں لَتَنُوْٓاُ : بھاری ہوتیں بِالْعُصْبَةِ : ایک جماعت پر اُولِي الْقُوَّةِ : زور آور اِذْ قَالَ : جب کہا لَهٗ : اس کو قَوْمُهٗ : اس کی قوم لَا تَفْرَحْ : نہ خوش ہو (نہ اترا) اِنَّ اللّٰهَ : بیشک اللہ لَا يُحِبُّ : پسند نہیں کرتا الْفَرِحِيْنَ : خوش ہونے (اترانے) والے
یہ ایک واقعہ ہے کہ قارون موسیٰؑ کی قوم کا ایک شخص تھا، پھر وہ اپنی قوم کے خلاف سرکش ہو گیا اور ہم نے اس کو اتنے خزانے دے رکھے تھے کہ ان کی کنجیاں طاقت ور آدمیوں کی ایک جماعت مشکل سے اُٹھا سکتی تھی ایک دفعہ جب اس کی قوم کے لوگوں نے اُس سے کہا "پھول نہ جا، اللہ پھولنے والوں کو پسند نہیں کرتا
اِنَّ قَارُوْنَ [بیشک قارون ] كَانَ [تھا ] مِنْ قَوْمِ مُوْسٰي [موسیٰ (علیہ السلام) کی قوم میں سے ] فَبَغٰى عَلَيْهِمْ ۠ [تو اس نے بغاوت کی ان کے خلاف ] وَ [حالانکہ ] اٰتَيْنٰهُ [ہم نے دیا تھا اس کو ] مِنَ الْكُنُوْزِ [خزانوں میں سے ] مَآ [وہ ] اِنَّ [کہ ] مَفَاتِحَهٗ [جس کی کنجیاں ] لَتَنُوْۗاُ [یقینا مشکل سے اٹھتی تھیں ] بِالْعُصْبَةِ اُولِي الْقُوَّةِ ۤ [قوت والی جماعت سے ] اِذْ قَالَ لَهٗ [جب کہا اس سے ] قَوْمُهٗ [اس کی قوم نے ] لَا تَفْرَحْ [تو مت اترا ] اِنَّ اللّٰهَ [بیشک اللہ ] لَا يُحِبُّ [پسند نہیں کرتا ] الْفَرِحِيْنَ [اترانے والوں کو ] ۔ ن و ء (ن) نوءا مشقت و تکلیف سے اٹھنا۔ زیر مطالعہ آیت۔ 76 ۔ نوٹ۔ 1: بائبل کی کتاب خروج (باب ۔ 6 ۔ آیت۔ 18 ۔ 21) میں جو نسب نامہ درج ہے اس کی رو سے حضرت موسیٰ (علیہ السلام) اور قارون کے والد باہم سگے بھائی تھے۔ بنی اسارئیل میں سے ہونے کے باوجود قارون ، فرعون کے ساتھ جا ملا تھا اور اس کا مقرب بن کر اس حد کو پہنچ گیا تھا کہ موسیٰ (علیہ السلام) کی دعوت کے مقابلہ میں فرعون کے بعد مخالفت کے جو دو بڑے سرغنے تھے۔ ان میں سے ایک فرعون کا وزیر ہامان تھا اور دوسرا یہی قارون تھا۔ (تفہیم القرآن)
Top